جب میری چائے نے بغاوت کی ☕😂 – از یمنہ زیدی
تو ہوا یوں کہ ایک دن میں نے خود کو ماسٹر شیف سمجھ کر چائے بنانے کی ٹھانی۔ سوچا آج کچھ خاص بناتے ہیں، "یمنہ اسپیشل" چائے!
سب کچھ بڑے اسٹائل سے کیا۔ دودھ ڈالا، چینی ناپ کر، چائے کی پتی بھی ایٹیٹیوڈ کے ساتھ، جیسے کوئی ڈانس نمبر ہو رہا ہو۔ آخر میں سوچا کیوں نہ ذرا الائچی کا ٹچ دے دوں، تاکہ لوگ کہیں، “واہ! یمنہ، تم تو چائے میں بھی اداکاری ڈال دیتی ہو!”
بس جی، چائے تیار ہوئی، خوشبو ایسی جیسے قریبی بیکری سے آرہی ہو۔ میں کپ لے کر بیٹھ گئی، پہلا سپ لیا اور۔۔۔ 🤯
"یہ کیا تھا؟؟؟"
الائچی کی بجائے دارچینی ڈال دی تھی! وہ بھی دو نہیں، پورا خاندانی پیکٹ۔
ایسا لگا جیسے چائے نہیں، طبیب کی دوا پی لی ہو۔ 😩
امی آئیں، بولیں: "کیا بنایا ہے؟"
میں نے کہا: "امی، نئی ریسیپی ہے، دل و دماغ کھول دیتی ہے!"
امی: "بیٹا، یہ چائے نہیں، دم درود لگتا ہے۔" 😂
.jpg)
.png)
.jpg)
No comments:
Post a Comment